پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے فیسوں میں20فیصد اضافہ کردیا

اضافی فیسوںکے بعدنجی میڈیکل کالج کی انتظامیہ طالب علموں سے سالانہ6 لاکھ روپے وصول کرے گی


Staff Reporter September 07, 2012
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اضافی فیسوںکانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاجس میں داخلہ فیس 50ہزار روپے مختص کی گئی ہے ۔ فوٹو: فائل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل کالجوںکوایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی مد میں20فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔

جو امسال سے طالب علموں سے وصول کی جاسکیںگی، اضافی فیسوںکے بعدنجی میڈیکل کالج کی انتظامیہ طالب علموں سے سالانہ6 لاکھ روپے وصول کرے گی، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اضافی فیسوںکانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاجس میں داخلہ فیس 50ہزار روپے مختص کی گئی ہے اس سے قبل ہر نجی میڈیکل کالج کی انتظامیہ داخلہ فیس کی مد میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتی تھی۔

نجی میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں اضافی فیسوںکے بعد ایم بی بی ایس کا ایک طالبعلم30جبکہ بی ڈی ایس کا طالب علم 24 لاکھ روپے میں اپنی تعلیم مکمل کرسکے گا، ایم بی بی ایس پانچ جبکہ بی ڈی ایس کادورانیہ 4سال کا ہوتا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی فیسیں صرف ٹیوشن فیس کی مد میں وصول کی جا سکیںگی۔

نجی میڈیکل کالج انتظامیہ امیدواروں سے داخلہ فارم، انٹری ٹیسٹ فیس، امتحانی فیس، ہاسٹل فیس اور ٹرانسپورٹ فیس علیحدہ سے وصول کرتی ہیں، اس طرح ایک طالب علم تقریباً35لاکھ روپے میں ایم بی بی ایس مکمل کرسکے گا، اس وقت کراچی میں16نجی میڈیکل وڈینٹل کالج قائم ہیں جہاں پر ایم بی بی ایس کے سالانہ1600طالبعلم پاس آؤٹ ہوتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر پرائیویٹ میڈیکل کالج انتظامیہ نے اپنی خودساختہ فیسیں مقررکررکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |