ڈاکٹر ماہاکیس نامزد ملزم نے نئے انکشافات کرکے معاملے کو نیا رُخ دے دیا

ماہا نے خودکشی نہیں کی، میرا ذاتی خیال ہے یہ قتل کا معاملہ ہے، جنید کا بیان


ویب ڈیسک September 07, 2020
ماہا کے بھائی ناد علی اور میرا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے میں تیار ہوں، دوست جنید کا بیان۔ فوٹو:فائل

KARACHI: ڈاکٹر ماہا کیس میں نامزد ملزم نے نئے انکشافات کرکے معاملے کو نیا رُخ دے دیا۔

ڈاکٹر ماہا کیس سے متعلق ماہا کے دوست اور مقدمے میں نامزد ملزم جنید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ متوفیہ کے والد آصف شاہ نے مجھ پر الزامات عائد کیے، اور میرے آڈیو بیغامات چلائے گئے، جبکہ معاملہ اس کے برعکس ہے، ماہا کے اپنے والد کے ساتھ ہی تعلقات اچھے نہیں تھے بلکہ دونوں باپ بیٹی کا جائیداد پر تنازعہ چل رہا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکٹر ماہا کے والد نے بلیک میلنگ کو خود کشی کا سبب قرار دے دیا

ملزم جنید نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہا سے میری ملاقات 2016 کے اوخر میں ہوئی اور یہ دوستی اس کی موت کے دن تک رہی، ماہا نے مجھے ویلنٹائن ڈے پر تحفہ بھی دیا اور 19 جولائی کو میری سالگرہ پر کارڈ بھی بناکر دیا، آخری پیغام میں بھی محبت کا اظہار کیا، اگر ماہا پر تشدد کرتا تو مجھے محبت بھرے پیغام نہ بھیجتی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکٹر ماہا کا آڈیو پیغام منظرِعام پر آگیا

جنید کے مطابق ڈاکٹر ماہا کے والد روحانی پیشوا ہیں، کورونا کے آغاز پر ماہا کے والد اسے زبردستی میرپورخاص لے گئے، دونوں کا آپس میں تعلق اچھا نہیں تھا اور اس کی وجہ جائیداد تھی، آصف شاہ نے ایک 20 سالہ لڑکی کے لئے ماہا کی والدہ کو چھوڑا تو ماہا سے ان کا جھگڑا ہوگیا، وہ اپنے والد کو غلط الفاظ میں پکارتی تھی، اس کے والد اور اس کا آخری مسئلہ جولائی 2020 میں کھڑا ہوا، ماہا کی ماں کے نام پر جائیداد تھی جسے آصف شاہ نے فروخت کردیا تھا، ماہا کے والد نے 23 جولائی کو پیغام دیا کہ ماہا کو خاندانی جھگڑوں کا حصہ نہ بنایا جائے اس لئے اس نے ماہا اور ان کی ماں کو کرائے کے گھر منتقل کردیا۔

جنید نے بتایا کہ 18 اگست کو رات نو بجے میں نے ماہا کے لیے گھر پر چاکلیٹ چھوڑیں، اور ڈیڑھ گھنٹے بعد ماہا کے بھائی نے کال کرکے بتایا کہ ماہا نے خود کو گولی مارلی ہے، میں اسپتال پہنچا اور باہر کھڑا رہا، پولیس نے بتایا کہ ماہا کے بھائی کے دوست ٹیرس پر شراب پی رہے تھے، گھر کے باہر مسلح افراد اور ویگو موجود تھی، گولی چلنے سے پہلے شور شرابا بھی ہوا، ہ تمام باتیں تفتیش سے نکال دی گئیں، ماہ کے اہلخانہ نے پولیس کو ماہا کا فون دینے سے انکار کردیا۔

جنید کا کہنا تھا کہ ماہا نے خودکشی نہیں کی، میرا ذاتی خیال ہے یہ قتل کا معاملہ ہے، ماہا کے کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، ماہا کے بھائی ناد علی اور میرا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے میں تیار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں