سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے وزیراعظم

ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر جلد عملدرآمد ضروری ہے، عمران خان


ویب ڈیسک September 07, 2020
ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر جلد عملدرآمد ضروری ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات سیاسی بد انتظامیوں کے باعث بد ترین ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال، قانونی امور پر مشاورت سمیت کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج اور پارلیمانی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کراچی کے مسائل کے حل کے لئے مالی وسائل فراہم کرے گا جب کہ ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر جلد عملدرآمد ضروری ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ کراچی کے لیے 1ہزار113ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان خوش آئند ہے، وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کے لیے بروقت قدم اٹھایا۔

وزیراعظم سے مشیر پارلیمانی امور کی ملاقات کے دوران فیٹف سے متعلق قانون سازی پر بھی گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم نے ایک بار پھر قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بابر اعوان نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں