کورونا کے شکار بھارتی گلوکار ایس پی بالا صحت یابی کی جانب گامزن

کووڈ-19 میں مبتلا ایس بی بالا دوران علاج طبیعت بگڑنے پر 14 اگست سے وینٹی لیٹر پر تھے


ویب ڈیسک September 07, 2020
ایس پی بالا میں 5 اگست کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، فوٹو : فائل

کووڈ-19 میں مبتلا معروف بھارتی گلوکار ایس پی بالا 20 دنوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کے مداحوں کیلیے خوشخبری ہے کہ ایک ماہ بعد ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے تاہم سانس لینے میں دشواری کے سبب وہ مزید کچھ روز وینٹی لیٹر پر رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایس پی بالا کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 5 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت سنبھل نہیں سکی تھی اور سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں 14 اگست کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

اپنی مدھر آواز سے بالی ووڈ فلموں میں جادو جگانے والے معروف گلوکار کے بیٹے چرن ایس پی بالا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے والد کے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم پھیپھڑے کافی متاثر ہوئے ہیں اس لیے چند روز اور وینٹی لیٹر پر رہنا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا ؛ عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار ایس پی بالا وینٹی لیٹر پر منتقل

ایس پی چرن نے مزید لکھا کہ والد صاحب آئی پیڈ پر ٹینس میچز دیکھ رہے ہیں اور اب آئی پی ایل کے لیے پر جوش ہیں، وہ ہم سے تھوڑی گفتگو بھی کرتے ہیں اور چیٹس پر طویل بات چیت بھی ہوتی رہتی ہیں۔ اگلے ہفتے تک صحت یاب ہوکر گھر آگئے تو ہم ممی پاپا کی شادی کی سالگرہ کا جشن منائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں