احسان مانی اور وسیم خان کا سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
عہدیداروں کی بھاری تنخواہوں پر تعیناتیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ پر بازپرس ہوگی
FAISALABAD:
پی سی بی کے سربراہ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سمیت بورڈ کے چار بڑے فیصلہ سازوں نے سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی ممبران کے بار بار بلانے کے باوجود چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو سمیت بورڈ کے دیگر فیصلہ سازوں نے زیادہ لفٹ نہیں کرائی جس پر کمیٹی ممبران نے اپنے اجلاسوں میں کئی بار سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق 11 ستمبر کو شیڈول اجلاس میں بورڈ چیئرمین احسان مانی ، سی ای او وسیم خان، چیف فنانشل آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر پیش ہوں گے، ان سب کی موجودگی میں اجلاس کا ماحول خاصا گرما گرم ہونے کا امکان ہے۔
اجلاس میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے زیادہ عہدیداروں کی بھاری تنخواہوں پر تعیناتیوں کے ساتھ، ڈومیسٹک کرکٹ اور دوسرے اہم ایشوز پر بازپرس ہوگی۔ یہ اجلاس 31 اگست کو بلایا گیا تھا لیکن بورڈ سربراہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی برطانیہ موجوگی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔