ٹائیگر فورس کے رضا کار پر لیڈی ڈاكٹر كو ہراساں  كرنے پر مقدمہ درج

پولیس نے ٹائیگر فورس کے رضا کار سجاد كے خلاف مقدمہ درج كر كے ملزم كو گرفتار كرلیا

پولیس نے ٹائیگر فورس کے رضا کار سجاد كے خلاف مقدمہ درج كر كے ملزم كو گرفتار كرلیا ۔ فوٹو : فائل

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار پر ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاكٹر كو ہراساں كرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

2 روز قبل ٹی ایچ كیو اسپتال پنڈدادن خان میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاكٹر سے سجاد نامی ٹائیگر فورس کا رضا کار ایک دوسرے ڈاكٹر كی ڈیوٹی سے متعلق پوچھ گچھ کر رہا تھا اور لیڈی ڈاكٹر كے بار بار منع كرنے كے باوجود اس کی ویڈیو بنا رہا تھا۔


ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے كے بعد انچارج ٹائیگر فورس عثمان ڈار نے واقعے كا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد كے خلاف قانونی كارروائی كا حكم دیا۔

دوسری جانب لیڈی ڈاكٹر كومل توقیركی طرف سے تھانہ پنڈدادن خان میں درخواست دیے جانے پر پولیس نے ٹائیگر فورس کے رضا کار سجاد كے خلاف مقدمہ درج كر كے اسے گرفتار كرلیا جب كہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story