سنجیدہ افراد نے قرضے کی ضمانت کا انتظام کرلیا مریم نواز

فارم جمع کرانے کیلیے نوجوانوں کا اتنی بڑی تعداد میں آنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مریم نواز


APP December 16, 2013
فارم جمع کرانے کیلیے نوجوانوں کا اتنی بڑی تعداد میں آنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مریم نواز. فوٹو: وسیم نیاز/فائل

FAISALABAD: وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کی چیئر پرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جونوجوان کاروبار کیلیے سنجیدہ اور منصوبہ بندی رکھتے ہیں، انھوں نے قرضے کیلیے ضمانت کا انتظام کرلیا ہے۔

فارم جمع کرانے کیلیے نوجوانوں کا اتنی بڑی تعداد میں آنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابی مہم کے دوران نوجوانوں سے وعدہ کیا تھاکہ حکومت میں آنے کے بعد ان کی زندگیوں سے اندھیرے دور کریں گے او رانھیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کا مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم اس وعدے کی تکمیل ہے، اس منصوبے کی بڑی مخالفت بھی کی گئی لیکن نواز شریف اپنے وعدے کو پورا کرنے کیلیے پر عزم رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |