’’لارنس آف عریبیہ‘‘ پیٹراوٹول طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
گیلوے کائونٹی آئر لینڈ میں پیدا ہونے والے پیٹر او ٹول کو 8 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا
ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ''لارنس آف عریبیہ'' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار پیٹر اوٹول طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر 81 برس تھی۔
انھوں نے اپنے پسماندگان میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔ گیلوے کائونٹی آئر لینڈ میں پیدا ہونے والے پیٹر او ٹول کو 8 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تاہم وہ ایک مرتبہ بھی یہ ایوارڈ نہ جیت سکے۔ ان کی تسلی تشفی کیلئے 2003 میں جب ان کی عمر 70 سال تھی، پیٹر اوٹول کو اعزازی آسکر دیا گیا۔