جماعت اسلامیعوامی لیگ کا بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج میں ساتھ دینے کا اعلان

سربراہ شیخ رشید نے بھی 22دسمبر کو لاہور میں تحریک انصاف کے مہنگائی کیخلاف احتجاج میں ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔


Monitoring Desk December 16, 2013
سربراہ شیخ رشید نے بھی 22دسمبر کو لاہور میں تحریک انصاف کے مہنگائی کیخلاف احتجاج میں ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے مہنگائی کیخلاف احتجاج کے اعلان پر دیگر جماعتوں نے بھی ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر منور حسن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی 22دسمبر کو لاہور میں تحریک انصاف کے مہنگائی کیخلاف احتجاج میں ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق تمام سیاسی پارٹیاں جنہوں نے عوامی سیاست کرنی ہے وہ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر عوام کیساتھ کھڑی ہونگی۔ واضح رہے بلاول بھٹو پہلے ہی مہنگائی پر احتجاج میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |