افغانستان جانیوالے 15ہزار کنٹینرز پاکستان میں پھنس گئے
انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے کنٹینرز پورٹ پر اور راستے میں رکے ہوئے ہیں
افغانستان بھیجے جانے والے 15ہزار سے زائد کنٹینر بندرگاہ اور راستے میں پھنس گئے۔
کسٹم حکام کی نااہلی اور انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے افغانستان بھیجے جانے والے 15ہزار سے زائد کنٹینر بندرگاہ اور راستے میں پھنس گئے تاہم کنٹینرز کی یہ تعداد معمول سے دگنی ہے۔
افغانستان جانے والے سامان کی مس ہینڈلنگ کی وجہ سے تاجروں کے لیے کاروبار کرنے اور نقل وحمل کی لاگت بڑھ گئی ہے تو دوسری جانب زوال پذیر برآمدات پر بھی اس کا منفی اثر پڑ رہا ہے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے منسلک ہر ادارہ بشمول ایف بی آر، ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو ٹریکنگ کمپنی اور ٹرمینل آپریٹر ( این ایل سی) اس کے لیے ایک دوسرے کو ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں۔ مگر اصل نقصان پاکستانی برآمدکنندگان، افغان درآمدکنندگان اور ٹرانسپورٹرز کا ہورہا ہے۔