موسلا دھاربارشیں سبزیوں کی سپلائی میں کمی نرخ میں100فیصد اضافہ

بارشوں کے باعث سبزی منڈی پہنچنے والی سبزیوں میں سے بھی 30سے 40فیصد سبزیاں خراب حالت میں پہنچ رہی ہیں


Business Reporter September 07, 2012
بارشوں کے سبب ٹرکوں کی آمد میں 50فیصد تک کمی کا سامنا ہے ، سبزیوں کی ترسیل متا ثر ہونے سے طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ میں شدید بارشوں کے باعث کراچی سبزی منڈی کو سبزیوں کی سپلائی میں 50 فیصد تک کمی کا سامنا ہے ۔

منافع خور بھی سرگرم ہوگئے ، سبزیوں کی قیمت میں 100فیصد تک اضافہ ہوگیا ،کراچی سبزی منڈی ہول سیل فلاحی انجمن کے صدر حاجی شاہجہاں کے مطابق سبزی منڈی میں یومیہ ایک ہزار سے 1200ٹرک سبزی اور پھل لے کر آتے ہیں، بارشوں کے سبب ٹرکوں کی آمد میں 50فیصد تک کمی کا سامنا ہے ، سبزیوں کی ترسیل متا ثر ہونے سے طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا۔

جس کے اثرات آئندہ ایک سے دو روز میں شہر کے بازاروں تک پہنچ جائیں گے، انھوں نے بتایا کہ بارشوں کے باعث سبزی منڈی پہنچنے والی سبزیوں میں سے بھی 30سے 40فیصد سبزیاں خراب حالت میں پہنچ رہی ہیں بالخصوص سبز پتوں والی سبزیوں کی ترسیل میں خراب سبزیوں کا تناسب بڑھ گیا ہے۔

تھوک سطح پر ٹماٹر کی قیمت 25روپے سے بڑھ کر 40سے 45روپے، لوکی 15روپے سے بڑھ کر 30روپے کلو، بیگن 15سے 20روپے کلو سے بڑھ کر 30سے 35 روپے کلو، ٹنڈے کریلے 50روپے کلو، بھنڈی 35سے 40روپے کلو فروخت کی گئی ،حاجی شاہجہاں کے مطابق بارش سے قبل سبزی منڈی میں 15سے 20روپے کلو فروخت ہونیو الی سبزیوں کی قیمت 50روپے کلو تک پہنچ گئی ہیں۔

پالک کی قیمت 8روپے سے بڑھ کر 12روپے کلو، توری کی قیمت 30سے 35روپے کلو ہوگئی ہے، انھوں نے بتایا کہ کراچی سبزی منڈی سپر ہائی وے سے نشیب میں ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی منڈی میں جمع ہوگیا ہے اور جگہ جگہ کیچڑ اور گلے سڑے پھل اور سبزیوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے منڈی میں تعفن پھیل رہا ہے کیچڑ اور پانی کی وجہ سے منڈی میں آمدورفت دشوار ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |