مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھنے کا واقعہ جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

مز ید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپر یشن جاری ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک September 08, 2020
19 افراد کی جسد خاکی اور9 زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے: فوٹو: فائل

مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔

خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں گزشتہ روزسنگ مرمرکی کان اچانک بیٹھ گئی تھی جس کے باعث 10 مزدورجاں بحق ہوگئے تھے تاہم اب مزید 12 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کان بیٹھنے سے 10 مزدور جاں بحق

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 22 افراد کی لاشیں اور 9 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم مزید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پشاورسے 5 ایمبولینسز، اورایک ریکوری وہیکل مہمند کےلیے بھیج دی گئی اوریی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں