پاکستان نیوی کی یوم بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم’’سرخرو‘‘ریلیز

ڈاکیوفلم ’’سرخرو‘‘ میں پاک بحریہ نے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے


ویب ڈیسک September 08, 2020
ڈاکیوفلم بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے، فوٹوفائل

پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم ''سرخرو'' ریلیز کردی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ ڈاکیوفلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ 4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔

ڈاکیوفلم ''سرخرو'' میں پاک بحریہ کی جانب سے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں