وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی

کورونا کے باعث کاروبار متاثر ہوئے، اب ہم اس اسکیم کے ذریعے بہت بڑا ریلیف دے رہے ہیں، عثمان بزدار


ویب ڈیسک September 08, 2020
کورونا کے باعث کاروبار متاثر ہوئے، اب ہم اس اسکیم کے ذریعے بہت بڑا ریلیف دے رہے ہیں، عثمان بزدار فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر فراہم کیے جائیں گے، یہ اسکیم اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اور کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لیے معاون ثابت ہوگی، اسکیم کے تحت نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث کاروبار متاثر ہوئے، اب ہم اس اسکیم کے ذریعے بہت بڑا ریلیف دے رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جاسکے گا، مرد اور خواتین کے ساتھ خواجہ سراء بھی قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جب کہ خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں