لطیف کھوسہ نے ایان علی کی مزید وکالت سے معذرت کرلی

ایان علی اشتہاری ہیں وہ خود عدالت میں پیش ہوکر صفائی دیں، جونیئر وکیل کی استدعا

سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کیس میں وکالت نامہ واپس لے لیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کیس میں وکالت نامہ واپس لے لیا

ایکسپریس نیوزکے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کے وکیل اور پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے نے ایان علی کی مزید وکالت سے معذرت کر لی ہے اور اپنا وکالت نامہ بھی واپس لے لیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایان علی کا کراچی میں 3 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ ضبط


اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسٹم اپیل پر کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کی، جس پر ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کے جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ ایان علی اشتہاری ہیں وہ خود عدالت میں پیش ہوکر صفائی دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماڈل ایان علی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم

کسٹم کی خصوصی عدالت نے کسٹم کی ایان علی کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی، کسٹم حکام نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کرنے کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، کسٹم عدالت نے فیصلے میں کہا تھا ملزمہ کی ملکیتی رقم کو منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا،کسٹم حکام نے درخواست کی تھی کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جرم کے ذریعے کمائی گئی رقم منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے۔ جب کہ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کی اجازت دی جائے۔

 
Load Next Story