حوثیوں کا سعودی ہوائی اڈے پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

’’صماد تھری‘‘ سے کیے گئے حملے نے کئی گھنٹوں تک ہوائی اڈے کو غیر فعال کیے رکھا، ترجمان حوثی ملیشیا

سعودیہ کے فوج اتحاد نےبھی ایک حوثی ڈرون گرانے کی تصدیق کی ہے(فوٹو، فائل)

یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

منگل کو ایک ٹوئٹ میں حوثی ملیشیا کے ترجمان یحیی سریع نے دعوی کیا کہ ''صماد تھری'' نامی متعدد ڈرونز نے سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ابہا کو علی الصباح نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایئرپورٹ کئی گھنٹوں تک غیر فعال رہا ہے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کے بھیجے گئے ڈورون کو گرالیا گیا ہے۔ یہ ڈرون شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا اور بارود سے لیس تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

واضح رہے کہ یمن سے متصل سعودی عرب کی مغربی سرحدی صوبے عصیر کے صدر مقام ابہا میں واقع ایئرپورٹ حوثیوں کے نشانے پر رہتا ہے اور گزشتہ دو برسوں میں اس پر مسلسل ڈرون اور میزائل حملےہوئے جن میں متعدد اموات اور کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story