پی آئی ے کی مسافروں کو کرایوں میں کمی کے ساتھ  سپر بمپر آفر

کراچی سے لاہور یا اسلام آباد 20 کلو سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7388 روپے کردیا گیا


ویب ڈیسک September 08, 2020
کراچی سے لاہور یا اسلام آباد کا دو طرفہ کرایا 13521 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کے ساتھ سپر بمپر آفر متعارف کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کے ساتھ سپر بمپر آفر متعارف کروادی۔

پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے لاہور یا اسلام آباد 20 کلو سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7388 روپے کردیا گیا، اور دو طرفہ کرایہ 13521 روپے مقرر کیا گیا ہے، 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 8435 روپے اور دوطرفہ کرایہ 15085 روپے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں