بھارت کی نام نہاد ریاست اروناچل پردیش دراصل ہمارا علاقہ ہے چین

ارونا چل پردیش چین کے جنوبی تبت کا حصہ ہے، ترجمان وزارت خارجہ


ویب ڈیسک September 08, 2020
اروناچل پردیش کو کبھی بھارتی علاقہ تسلیم نہیں کیا، ترجمان وزارت خارجہ (فوٹو: فائل)

چین نے بھارتی شہریوں کے اغوا کے مودی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ارونا چل تبت کا جنوبی علاقہ ہے جس پر انڈیا قابض ہے۔

روزنامہ گلوبل ٹائم کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے زور دے کر کہا کہ چین نے کبھی بھی بھارت کی جانب سے دیے گئے نام نہاد نام اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کیا، یہ سرزمین چین کے جنوبی تبت خطے کا حصہ ہے بھارت کا نام نہاد صوبہ نہیں۔

چین کی جانب سے یہ دوٹوک موقف اس وقت سامنے آیا جب ترجمان وزارت خارجہ ژاؤ لیجیان سے نیوز بریفنگ کے دوران چینی فوج پر 5 بھارتی شہریوں کے اغوا کے الزام سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا جس کی چینی ترجمان نے سخت الفاظ میں نہ صرف تردید کی بلکہ ارونا چل پردیش کا چین کا حصہ ہونے کا دعویٰ بھی دہرایا۔

ژاؤ لیجیان نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے اروناچل پردیش سے لاپتہ ہونے والے 5 بھارتیوں کے بارے میں پیپلز لبریشن آرمی کو پیغام بھیجا ہے تاہم چین نے اس حوالے سے کوئی پیشرفت ہونے تک تفصیلات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |