نجی ٹی وی کا پروڈیوسر تیسری منزل سے گرکر جاں بحق

متوفی تیسسری منزل کی چھت پر پانی کی ٹنکی کا والوو کھولنے گیا تھا، والد کا بیان

خرم اکبر خان ایک نجی نیوز چینل میں ایگزیکیٹیو پروڈیوسر تھے۔ (فوٹو، ایکسپریس)

BERLIN:
نارتھ ناظم آباد میں نجی ٹی وی کا ایگزیکٹیو پروڈیوسر تیسری منزل سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقع تقی پلازہ کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ خرم اکبر خان ولد حق نواز کے نام سے کی گئی۔ متوفی تقی پلازہ میں واقع فلیٹ نمبر سی 15 کے رہائشی اورنجی ٹی وی چینل میں ایگزیٹو پروڈیوسر تھا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں امداد علی خواجہ نے بتایا کہ متوفی شخص کی والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا رہائشی عمارت کی تیسری منزل پرواقع پانی کی ٹنکی کا والوو کھولنے گئے تھے جہاں ان کا پاؤسلیپ ہوا اور وہ تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئے ۔
Load Next Story