عمران خان کو کراچی سے 14 نشستیں ملیں لیکن 14 گھنٹے بھی نہیں گزارے احسن اقبال

وفاقی حکومت کراچی کی تباہی پر بھی سیاست کر رہی ہے، احسن اقبال


ویب ڈیسک September 08, 2020
حکومت کراچی کی تباہی پر بھی سیاست کر رہی ہے، احسن اقبال۔ فوٹو، فائل

VIENNA: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم صاحب نے کراچی میں 14 گھنٹے گزارنا بھی پسند نہیں کیا۔

احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران حکومت نے سندھ حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کی یہاں تک کہ وفاقی وزراء نے سندھ حکومت کے خلاف طبل جنگ بجائے رکھا، حالیہ بارشوں سے کراچی میں تباہی ہوئی، عوام کی جان ومال کا نقصان ہوا لیکن اس کے باوجود حکومت کراچی کی تباہی پر سیاست کر رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی میں اتنی تباہی ہوچکی ہے کہ توقع تھی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، ہمارا خیال تھا کہ حکومت تمام وسائل کراچی کو دے گی۔ پی ٹی آئی نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم صاحب نے کراچی میں 14 گھنٹے گزارنا بھی پسند نہیں کیا،عمران خان 5 گھنٹوں میں کراچی کو ہاتھ لگا کر واپس آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں