چین نے کورونا ویکسین کی رونمائی کردی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امریکا میں اگلے ماہ ویکسین کی تیاری مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے


ویب ڈیسک September 08, 2020
چینی کمپنی نے ویکسین کی تیاری کے لیے ایک الگ فیکٹری بھی قائم کردی، فوٹو: اے ایف پی

چین نے بیجنگ ٹریڈ فیئر میں کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی کردی جو اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت میں ''بیجنگ ٹریڈ فیئر ہفتہ'' منایا جا رہا ہے جس میں مختلف کمپنیاں اپنی پروڈٖکٹس سے دنیا کو متعارف کرا رہی ہیں اور جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تاجروں اور عوام نے اسٹالز کا دورہ کیا۔

بیجنگ ٹریڈ فیئر کی سب سے خاص بات دو کمپنیوں سینو ویک بائیوٹیک اور سینو فارم کے اسٹال پر کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی تھی۔ سال کے آخر تک تینوں ضروری ٹرائل مکمل ہوجائیں گے اور ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

first look of Corona virus vaccine

کمپنی کے نمائندے کے مطابق سینو بائیوٹیک نے ویکسین کی تیاری کے لیے ایک علیحدہ فیکٹری بھی قائم کردی ہے جس میں 300 ملین ڈوزز کی ایک سال میں تیاری ممکن ہوسکے گی۔

امریکی صدر کا بھی اگلے ماہ ویکسین کی تیاری کا دعویٰ

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسین کے اگلے ماہ تیاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری سال دو سال کی دوری پر نہیں بلکہ بہت قریب ہے، اگلے ماہ سب کو ویکسین کی تیاری مکمل ہونے کا بڑا سرپرائز ملے گا۔

ادھر ٹرمپ مخالف امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوا کی تیاری کے لیے تین ضروری ٹرائل مکمل ہونے سے قبل صدر ٹرمپ کا دعویٰ الیکشن مہم کا حصہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں