گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہے۔

پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کے کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

کوٹ لدھا والا روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ کے نیتجے میں ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا روڈ پر کیری دبے میں سوار ایک ہی خاندان کے 10 افراد اپنے رشتہ دار کی تیمار داری کےلئے فیصل آباد جارہے تھے کہ اس دوران شدید دھند کے ان باعث ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر کی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو گوجرانوالہ کے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کے کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے علاوہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے آئل ٹینکر ایک ٹرالر سے ٹکرایا جو گھیتوں میں جاگرا گرا اس کے بعد ٹینکر پیچھے سے آنے والے کیری ڈبہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔
Load Next Story