ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں تنزلی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کو تنزلی کا سامنا رہا


Staff Reporter September 08, 2020
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کو تنزلی کا سامنا رہا (فوٹو : انٹرنیٹ)

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دوبارہ 166روپے سے تجاوز کرگئی۔

قیمت بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 56 پیسے بڑھ کر 166 روپے 43 پیسے پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60پیسے کے اضافے سے 166روپے 80پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں