بھارت کورونا رپورٹ لینے آنے والی خاتون کے ساتھ ہیلتھ آفیسر کی جنسی زیادتی

رشتہ دار کے گھر قرنطینہ خاتون کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور محمہ صحت کے اہلکار نے رپورٹ لینے خاتون کو گھر بلایا تھا

ہیلتھ آفیسر نے کورونا رپورٹ لینے خاتون کو اپنے گھر بلایا، فوٹو : فائل

SHANGHAI:
بھارت میں ہیلتھ آفیسر نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لینے کے لیے آنے والی 44 سالہ خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ایک گاؤں میں 44 سالہ خاتون اپنے شتہ دار کے گھر مقیم تھیں جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کے اہلکاروں نے خاتون کو رشتہ دار کے گھر ہی قرنطینہ کردیا۔

قرنطینہ کے دن مکمل کرنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا جو منفی آیا لیکن محکمہ صحت کے جونیئر آفیسر نے خاتون کو رپورٹ لینے کے لیے اپنے گھر آنے پر مجبور کیا۔ اس رپورٹ کے بغیر وہ اپنے گھر واپس نہیں جاسکتی تھیں۔


یہ خبر پڑھیں : بھارت ؛ کورونا آئسولیشن وارڈ میں حاملہ خاتون سے طبی عملے کی اجتماعی زیادتی

خاتون کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لینے کے لیے صحت آفیسر کے گھر پہنچیں تو اُس نے خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جان سے مار ڈالنے کی بھی دھمکی دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت ؛ قرنطینہ سینٹر میں کورنا کے مریض کی ساتھی مریضہ کیساتھ جنسی زیادتی

خاتون کی جانب سے شکایت درج کرانے پر پولیس نے پردیب نامی جونیئر آفیسر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ بھارت میں کورونا وبا کے دوران کووڈ کی خاتون مریضوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
Load Next Story