پشاور میں بم دھماکے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 4 اہلکار شہید

بم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی سلمان خیل سے گزر رہی تھی کہ اس دوران اچانک پل کے نیچے نصب بارودی مواد سے زوردار دھماکہ ہو گیا

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر دوسرے بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، فوٹو؛فائل

ISLAMABAD:
سلمان خیل میں بم دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 4 اہلکار شہید ہوگئے جدکہ کئی زخمیوں کی ھالتر تشویشناک ہے ۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات بڈھ بیر میں ایک دھماکا ہوا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار ایک گاڑی میں سوار ہوکر دھماکے کی جگہ کے معائنے کے لئے جارہے تھے، جونہی ان کی گاڑی سلمان خیل میں پل پر پہنچی تو اچانک پل کے نیچے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر عبدالحق اور کانسٹیبل کاشف موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ کانسٹیبل امتیاز اور اسکول ٹیچر سمیت دو راہ گیر شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کانسٹیبل امتیاز اور ایک راہ گیر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اس دوران جائے وقوعہ پر ایک دوسرے بم کی اطلاع پر قریبی علاقے کو خالی کرا کے بم ڈسپوزل یونٹ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
Load Next Story