ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل بازیاب

ساجد گوندل 3 ستمبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے


ویب ڈیسک September 08, 2020
ساجد گوندل اغوا کے معاملے پر تین رکنی کابینہ کمیٹی قائم کی گئی تھی فوٹو: فائل

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل 6 روز بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 6 روز قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل بازیاب ہوگئے ہیں۔ ایس پی رورل نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے جب کہ ساجد گوندل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ واپس آگئے ہیں ، انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جو ان کے حوالے سے فکر مند تھے۔



ساجد گوندل 3 ستمبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے ، پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی 4 ستمبر کی صبح شہزاد ٹاؤن میں واقع زرعی تحقیقاتی مرکز کے باہر سے ملی تھی۔

Sajid Gondel Officer SECP

ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی زیر سماعت تھی جس میں عدالت نے متعلقہ حکام کو پیر کو ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے دس روز کی مہلت دی تھی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے 3 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کی تھی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں