ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار794 رہ گئی

کورونا سے اب تک اب تک 2 لاکھ 86 ہزار506 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، این سی او سی


ویب ڈیسک September 09, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار803 ٹیسٹ کیے گئے: فوٹو: فائل

ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار794 رہ گئی ہے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 426 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ 99 ہزار659 اوراموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار359 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا سے اب تک اب تک 2 لاکھ 86 ہزار506 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار803 ٹیسٹ کیے گئے تاہم ملک بھرمیں ایکٹوکیسزکی تعداد 6 ہزار 794 رہ گئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزورکردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے