بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داؤ پر لگارہا ہے وزیرخارجہ

بھارت کی چین کے ساتھ بھی گفتگو حتمی نیتجے پر نہیں بڑھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک September 09, 2020
بھارت کی چین کے ساتھ بھی گفتگو حتمی نیتجے پر نہیں بڑھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داؤ پر لگارہا ہے اور بھارت ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں۔

ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی تھوڑی دیر میں ماسکو روانہ ہورہا ہوں جہاں کل روس کے وزیر خارجہ سے ملاقات طے ہے، روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، انرجی سیکٹر میں روس سے باہمی تعاون پر بھی بات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت 2 طرفہ گفتگو کے لیے تیار نہیں ہے، کیونکہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے، بھارت کی چین کے ساتھ بھی گفتگو حتمی نیتجے پر نہیں بڑھ رہی، بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داؤ پر لگارہا ہے اور بھارت ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |