الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

15 جنوری2021 تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی


ویب ڈیسک September 09, 2020
ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اپنے واجبات کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرائیں، ای سی پی : فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں سے گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ممبران اسمبلی سینیٹرزکومراسلہ ارسال کردیا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی اورپارلیمنٹرینزاہلخانہ اورزیرکفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اپنے واجبات کی تفصیلات 31 دسمبرتک جمع کرائیں جب کہ 15 جنوری 2021 تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں