الیکشن کمیشن نے چوہدری نثار کا انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ ہونے کا مؤقف مسترد کردیا

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال ہی نہیں ہوئی


ویب ڈیسک December 16, 2013
عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے ساڑھے 4 لاکھ پیڈ استعمال کئے گئے جن کا ریکارڈ موجود ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ ہونے کا چوہدری نثارعلی کامؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں مقناطیسی سیاہی ہی استعمال کی گئی تھی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے ساڑھے 4 لاکھ پیڈ استعمال کئے گئے، نادرا کے معیار کے مطابق پی سی ایس آئی آر سے مقناطیسی سیاہی تیار کرائی گئی تھی اور انتخابات کے دوران مقناطیسی سیاہی ریٹرنگ افسران کے سپرد کرنے کا ریکارڈ بھی موجود ہے،دوسری جانب نادرا آج الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں بائیو میڑک سسٹم کے استعمال سے متعلق بریفنگ دے گا، نادرا نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے چیرمین نادرا کو آج بریفنگ کے لیے طلب کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال ہی نہیں ہوئی جس کے باعث انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ممکن ہی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں