آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج   

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ (ن) لیگ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، درخواست

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ (ن) لیگ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، درخواست۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ (ن) لیگ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا لہذا عدالت نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کالعدم قرار دے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : سی سی پی او لاہور سے تنازع پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ سے تنازعے پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹا کر انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا جب کہ سابق آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو سیکرٹری نارکاٹیکس کنٹرول بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔
Load Next Story