ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سی سی پی او لاہور کا چالان کٹ گیا

وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کے لئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی کی، عمر شیخ


ویب ڈیسک September 09, 2020
سی سی پی او عمر شیخ نے 500 روپے چالان کی آن لائن ادائیگی کردی۔ فوٹو:فائل

ٹریفک وارڈن نے پرائیویٹ گاڑی میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور موبائل فون سننے پر سربراہ لاہور پولیس کا چالان کاٹ دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے نکلے تو دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ٹریفک وارڈن نے ان 500 روپے کا چالان کاٹ دیا، سی سی پی او نے چالان کی آن لائن ادائیگی کردی۔



چالان کٹنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کے لئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی کی، اس امتحان میں کامیاب ہونے والے ٹریفک وارڈن خرم سمیت 3 وارڈنز کو تعریفی سند اور نقد انعام دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔