بارشیںاسپتالوں میں صورتحال سے نمٹنے کیلیے انتظامات کرنے کی ہدایت

جراثیم کش ادویات کا اسپرے، بارش کے پانی اور گندگی کو صاف کیا جائے، صوبائی وزیر صحت


Staff Reporter September 07, 2012
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام اسپتالوں میں موسمی تغیرات کے باعث پھیلنے والے امراض کے علاج معالجے سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے معمرخاتون کے ڈنگی بخارکے باعث انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، اس صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام اسپتالوں میں موسمی تغیرات کے باعث پھیلنے والے امراض کے علاج معالجے سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں خصوصاً ڈنگی کے مریضوں کیلیے اسپتالوں میں جگہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا جائے اور بارش کے پانی اور گندگی کو صاف کیا جائے، انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کو ابال کر استعمال کیا جائے، ڈاکٹر صغیر نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں صورتحال سے نمٹنے کیلیے مکمل انتظامات اور ڈاکٹرز و اسٹاف کی موجودگی کے ساتھ ساتھ ادویہ کی فراہمی و دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |