پاکستان سٹیزن پورٹل کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستان مستفید ہوسکیں گے، وزیراعظم آفس


ویب ڈیسک September 09, 2020
پورٹل ایپ پراب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے، وزیراعظم آفس۔ فوٹو:فائل

حکومت نے سٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوام کی رسائی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سٹیزن پورٹل سےشہریوں کو کتنا ریلیف ملا، رپورٹ طلب

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کی گئی ہے جس کا افتتاح معاون خصوصی زلفی بخاری نے کردیا ہے۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستان مستفید ہوسکیں گے، اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی، جب کہ عوام کی 8600 اداروں تک اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رسائی مکمن ہو گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا سٹیزن پورٹل پر اداروں کی غلط بیانی کی تحقیقات کا حکم

بیان کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پورٹل ایپ پراب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |