با اثرطبقے نے نظام کو مفلوج کرکے ریاستی وسائل سے فائدہ اٹھایا وزیراعظم

ہماری اولین ترجیح انسانی ترقی اور کمزور طبقوں کومعاونت فراہم کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان

ہماری اولین ترجیح انسانی ترقی اور کمزور طبقوں کومعاونت فراہم کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بااثر طبقے نے نظام کو مفلوج کرکے ریاستی وسائل سے فائدہ اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان سے یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر خزانہ حفیظ شیخ سمیت معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی شریک ہوئیں۔


یواین ڈی پی کی پاکستان میں نمائندہ نے کورونا کے دوران حکومت کی حکمت عملی اور کمزورطبقوں کی معاونت کے اقدامات کو سراہا جب کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ڈویلپمنٹ پروگرامز میں دلچسپی ملک میں انسانی ترقی کے فروغ کا سبب ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں انسانی ترقی سے متعلق یو این ڈی پی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بااثرطبقے نے نظام کو مفلوج کرکے ریاستی وسائل سے فائدہ اٹھایا لیکن اب ہماری پوری کوشش ہے کہ ریاستی وسائل عوامی فلاح وبہبود اورملکی ترقی کیلئے استعمال ہوں اس لئے ہماری اولین ترجیح انسانی ترقی اورکمزور طبقوں کومعاونت فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یواین ڈی پی اورموجودہ حکومت کے مقاصد مشترک ہیں اس لئے ہماری حکومت یواین ڈی پی کوہرممکن معاونت فراہم کرے گی۔
Load Next Story