کورکمانڈرز کانفرنس آرمی چیف کی خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریاں بڑھانے کی ہدایت

پاکستان مخالف عناصر کی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک September 09, 2020
پاکستان مخالف عناصر کی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ - فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں 235 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال، ملک میں ٹڈی دل، کورونا، انسداد پولیو مہم، سیلاب کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرز کو افغانستان امن عمل، مغربی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے میں پیشرفت اور آپریشن ردالفساد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جب کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1303680265550692353

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فورم نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں مثبت پیشرفت اور ملک میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں