بنگلا دیش میں کشتیوں کے خوفناک تصادم میں 10 خواتین اور بچے جاں بحق

15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہے


ویب ڈیسک September 09, 2020
موٹر سے چلنے والی کشتی نے مسافر بردار کشتی کو ٹکر ماردی، فوتو : فائل

بنگلادیش میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 15 لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے ضلع نیٹروکانا کے دریائے گومالی میں ایک مسافر بردار کشتی کو موٹر سے چلنے والی کشتی نے زوردار ٹکر مار دی جس سے کشتی الٹ گئی اور 35 مسافر دریا میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں نے دریا میں سے 5 خواتین اور 5 بچوں کی لاشیں نکالی ہیں جب کہ 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ غوطہ خوروں نے 10 افراد کو زندہ نکالا ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امدد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بنگلا دیش ؛ دو کشتیوں کے درمیان تصادم سے 23 مسافر ہلاک

زندہ بچ جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے تاہم کشتی کی منزل اور سفر کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں