لاہور میں غیر ملکی خاتون اپنے شوہر کی قید سے بازیاب

وزارت انسانی حقوق نے لیورا کو لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ سے بازیاب کرایا


آصف محمود September 09, 2020
جنوبی افریقی خاتون 65 سال قبل شوہر کے ہمراہ پاکستان آئی تھی فوٹو: فائل

وفاقی وزارت انسانی حقوق نے پولیس کی مدد سے غیر ملکی خاتون کو بچوں سمیت اپنے شوہر کی قید سے بازیاب کرالیا۔

وفاقی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے لاہور میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو شوہر کی قید میں ہونے کی اطلاعات پر متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی تھی، جس پر ریجنل ڈائریکٹر لبنیٰ منصور نے پولیس کے تعاون سے لاہور کے نواح میں بھارت کی سرحد کے قریب ایک گاؤں سے جنوبی افریقی خاتون کو ان کے بچوں سمیت بازیاب کرالیا۔



لیورا نامی جنوبی افریقی خاتون نے لاہور کے نواحی گاؤں ہڈیارہ کے رہائشی عدنان شریف نامی شخص سے شادی کی تھی۔ لیورا گزشتہ 6 برسوں سے پاکستان میں ہی اپنے شوہر کے ساتھ مقیم تھی۔ دونوں کے بچے بھی ہیں۔



لیورا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران دوران اسے مکمل طور پر قید کردیا گیا تھا۔ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا رہا اور اسے واپس جانے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں