ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کی کمی

ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ کمی سے گھریلو سلنڈر 120 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر 480روپے سستا ہوگیا ہے۔


ویب ڈیسک December 16, 2013
ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ کمی وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کی کمی کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ کمی سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں مجموعی طور پر 120 روپے کمی ہوئی جبکہ کمرشل سیلنڈر 480روپے سستا ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں ایل پی جی کی قیمت 115 سے 120 روپے فی کلو، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 125 جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں 135 سے 140 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ کمی وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں