یونان میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 4 پاکستانی گرفتار 8 شامی شہری بازیاب

ملزمان نے یرغمال بنائے گئے لوگوں کو اٹلی لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنالیا تھا۔ یونانی پولیس


ویب ڈیسک December 16, 2013
گرفتار کئے گئے چاروں پاکستانی ملزمان جرائم پیشہ گروہ کے سرگرم رکن ہیں،یونانی پولیس۔ فوٹو: فائل

یونان کی پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 4 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے 8 شامی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کی پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان کی قید سے فرار ہونے والے دو شامی شہریوں کی اطلاع پر دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقے کروپی میں واقع ایک مکان سے زنجیروں میں جھکڑے ہوئے 8 شامی باشندوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان بھی حراست میں لئے گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے اور یہ لوگ جرائم پیشہ گروہ کے سرگرم رکن ہیں جو غیر قانونی پناہ گزینوں کے اغوا اوران کی اسمگلنگ کے علاوہ یرغمالیوں کے ورثا سے تاوان کی وصولی میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان نے یرغمال بنائے گئے لوگوں کو اٹلی لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنالیا تھا۔

واضح رہے کہ افریقا، مشرقِ وسطیٰ، اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے یورپی یونین میں داخل ہونے کے لئے ترکی اور یونان مرکزی راستہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں