ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی حوالہ ہنڈی کے ریکارڈ حاصل کرلئے ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ٹیلیگراف ٹرانسفر کے میسجز ملے، ڈائریکٹر ایف آئی اے


Staff Reporter September 10, 2020
ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ٹیلیگراف ٹرانسفر کے میسجز ملے، ڈائریکٹر ایف آئی اے ۔ فوٹو ؛ ایکسپریس

ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

کراچی میں جوڈیشل میجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن سرکل نے السہارا ایکچینج کے برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور گلشن اقبال کے 4 دفاتر پر چھاپہ مارا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران ساڑھے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کے ریکارڈ مل گئے، چھاپوں کے دوران پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالر، یورو، پاؤنڈ، کینیڈین ڈالر، یو اے ای کے درہم اور تھائی کرنسی ملی ہے۔



منیر شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ٹیلیگراف ٹرانسفر کے میسجز ملے ہیں، السہار ایکسچینج کے مالک رحمت اللہ اور ان کا بیٹا علی محبوب کو گرفتار کرلیا گیا، السہارا ایکسچینج کافی عرصے سے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کر رہا تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں