یہ دنیا مردوں کی ہے اوراس پر ان ہی کی اجارہ داری ہے مادھوری ڈکشت

خواتین کو ہر جگہ اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے اور مردوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، مادھوری ڈکشت

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے ، مادھوری ڈکشت فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ آج دنیا کے تمام شعبوں میں مردوں کی اجارہ داری ہے خواہ وہ فلم انڈسٹری ہو یا کوئی اور شعبہ۔


مادھوری ڈکشت نے کہا کہ خواتین کو ہر جگہ اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے اور مردوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، اب یہ خواتین پر منحصر ہے کہ وہ دنیا سے کس طرح لڑتی ہیں اور اپنے آپ کو منواتی ہیں لیکن اگر وہ اہداف مقرر کرلیں تو بہت کچھ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دلی تمنا ہے کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ کسی فلم میں کام کرسکیں، امیتابھ بچن کے ساتھ 3 فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سے وہ فلمیں بن نہ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے اور جب بھی مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اس کا ضرور فائدہ اٹھاؤں گی۔

مادھوری ڈکشت نے نصیر الدین شاہ کے ساتھ اپنی نئی فلم ''ڈیڑھ عشقیہ'' کے حوالے سے کہا کہ جب میں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا تو وہ مجھے بہت اچھا لگا اس لئے میں نے فلم کے لئے حامی بھرلی۔ انہوں نے کہا کہ نصیر الدین خود ایک بہت منجھے ہوئے اور سینیئر اداکار ہیں، میں اس فلم میں ایک مقابلے کے اداکار کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیا۔

Recommended Stories

Load Next Story