اینکر مرید عباس قتل کیس ضمانت خارج ہونے پر ملزم عادل عدالت سے فرار

ثابت ہوتا ہے کہ ملزم قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھا، اسے دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے، عدالت


ویب ڈیسک September 10, 2020
ثابت ہوتا ہے کہ ملزم قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھا، اسے دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے، عدالت۔فوٹو:سوشل میڈیا

KARACHI: ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواستِ ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی خارج کردی گئی۔

سپریم کورٹ نے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا، ملزم کے خلاف 4 گواہ اور ثبوت سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھا۔

عدالت نے ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے، ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواستِ ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |