شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ عارضی طور پر بند پروازیں منسوخ
شہر میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 500 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے
شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کرکے تمام پروازوں کی آمد ورفت منسوخ کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں دھند میں اضافہ ہوگیا ہے اور حد نگاہ 500 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے، تمام پروازوں کی آمد ورفت بھی عارضی طور پر منسوخ کردی گئی ہے اور دوبئی سے آنے والی پرواز کو پشاور ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی سے آنے والی پرواز کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب موٹروے کو بھی شدید دھند کے باعث کالا شاہ کاکو سے بند کردیا گیا ہے اور موٹروے پولیس گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے سے روک رہی ہے جبکہ پہلے سے موجود گاڑیوں کو رفتار آہستہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔