سینیٹ داخلہ کمیٹیغیرملکیوں کو خلاف قانون ویزا اجراء کیخلاف قرارداد منظور
قرارداد میں غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء میں وزارت داخلہ کے ملوث افراد کو سخت سزا دینے کی تجویز
PESHAWAR:
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے غیر ملکیوں کو خلاف قانون ویزا اجرا کرنے کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ غیرملکی بغیر ویزے کے پاکستان میں آزاد پھر رہے ہیں، وزارت داخلہ غیر قانونی غیرملکیوں کو فوری ملک بدر کرے اور چھ ہزارغیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔
کمیٹی چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے غیرملکیوں کو خلاف قانون ویزا اجراء کیخلاف قرارداد پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، قرارداد میں غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء میں وزارت داخلہ کے ملوث افراد کو سخت سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ قرارداد میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو سزا اور فوری ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کرنے کا کہا گیا ہے اور کہا ہےکہ قانون کے مطابق غیر قانونی غیرملکیوں کو تحویل قانونی سزا کے برد ملک بدر کرنا ہوتا ہے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء میں ملوث افراد کو معلوم کرکے سزا دی جائے، وزارت داخلہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو فوری ملک بدر کرے، قانون کے مطابق غیر قانونی غیرملکیوں کو تحویل قانونی سزا کے بعد ملک بدر کرنا ہوتا ہے۔