کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت گِر گئی 4 افراد جاں بحق
عمارت میں 6 خاندان رہائش پزیر تھے جن میں سے کئی لاپتہ ہیں
شہر قائد میں ایک اور رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اب 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔
کورنگی کراسنگ پر اللہ والا ٹاؤن میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش کا کام شروع کردیا بعد ازاں ریسکیو ٹیموں کے رضا کار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
عمارت کے ملبے سے اب تک 4 لاشوں اور 8 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جب کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالے جانے کا عمل جاری ہے۔ عمارت گرنے کے باعث قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسے بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 80 گز کے پلاٹ پر 5 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی تھی اور اس میں 6 خاندان رہائش پزیر تھے، جس مقام پر عمارت گری ہے وہاں کافی عرصے سے پانی کھڑا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد رہائشی عمارتیں گر چکی ہیں جن سے کئی افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ زمین بوس ہونے والی بیشتر عمارات غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔