سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

ایئر پورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل گمشدگی کیس میں نامزد راجہ عمر خطاب گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش


Numainda Express September 10, 2020
ایئر پورٹ حملے کے ملزم ندیم پٹیل گمشدگی کیس میں نامزد راجہ عمر خطاب گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش

سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر 2 ہفتے میں ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نظر اکبر اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایئر پورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

کیس کے نئے تفتیشی افسر نے پیش رفت سے عدالت کا آگاہ کرتے ہوئے بیان دیا کہ ندیم پٹیل گمشدگی کے مقدمے میں نامزد سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے ہیں۔ راجہ عمر خطاب کی گرفتاری کے لیے گزشتہ رات سی ٹی ڈی سول لائن چھاپہ مارا۔ راجہ عمر خطاب کے سیکورٹی گارڈز اور چوکیدار موجود تھے۔ مجھے کل ہی کیس کی تفتیش ملی ہے۔

جسٹس نظر اکبر نے ریمارکس دیئے ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آتی 13 کیسز میں نامزد ملزم کو غائب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ کچھ بھی کرو بندہ بازیاب کراؤ، زندہ یا مردہ لاپتا بندے کو ڈھونڈ کر عدالت میں پیش کرو۔ عدالت نے ڈی ایس پی فیروز آباد کو دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ملزم ندیم پٹیل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں