آئی ایم ایف کا حکومت کو گیس اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا مطالبہ
مالی سال کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ٹیکسوں کی مد میں ایک ہزار رب سے زائد جمع کیا جائے، آئی ایم ایف
TIJUANA, MEXICO:
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا گیا ہے اور زور دیا گیا ہے کہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ کم کرنے اور بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات پر بھی زور دینے کا کہا ہے۔
آئی ایم ایف نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ نیپرا اور اوگرا کو نرخ میں خود مختار فیصلے کرنے دیئے جائیں، معاشی اصلاحات پر بھی عمل درآمد کیا جائے، ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جولائی تا ستمبر ٹیکس وصولیوں کا ہدف ہر صورت حال کیا جائے اور اس دورانیے میں ٹیکسوں کی مد میں ایک ہزار ارب سے زائد جمع کیا جائے۔