فواد چوہدری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے درمیان غلط فہمیاں دور
چاند کے مسئلہ کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوشوں پر فواد چوہدری خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قبلہ ایاز
MANILA:
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کے مابین غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی وزارت سائنس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران فواد چوہدری نے وزارت سائنس کے افسران کے ہمراہ قبلہ ایاز کو چاند کی رویت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
قبلہ ایاز نے فواد چوہدری کی چاند کے مسئلہ کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس کی رویت ایپ بہت بڑی کامیابی ہے، وزارت سائنس میں آنے اور فواد چوہدری سے ملاقات کرنے کے بعد میری بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔
فواد چوہدری نے کہا مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں، دونوں کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، ملاقات میں وزارت سائنس اور اسلامی نظریاتی کونسل نے ملکر علماء اور روئت حلال کمیٹی کے ممبران کو سائنسی اعتبار سے چاند کی روئت کے بارے روشناس کروانے کا اعادہ کیا۔