شامی یوٹیوبر نے بچے کی جنس کے اعلان پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کردیئے

انس اور اصالہ مرویٰ نے ہونے والے بچے کی جنس کو برج خلیفہ پر ظاہر کیا


ویب ڈیسک September 11, 2020
شامی یوٹیوبر نے برج خلیفہ پر اپنے بچے کی جنس کا اعلان کرنے پر 95 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کی ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON: مشہور یوٹیوبر میاں بیوی نے اپنے دوسرے بچے کی جنس کا انکشاف دبئی کی سب سے بلند عمارت پر ظاہر کیا جس پر پاکستانی روپے میں دوکروڑ تیس لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔

انس اور اصالہ مرویٰ کینیڈیئن نژاد شامی یوٹیوبر ہیں جو اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی اولاد ان کی بیٹی ہے لیکن اصلہ نے حاملہ ہونے کے بعد دوسرے بچے کی جنس کو چھپائے رکھا اور اس کا اعلان دس سیکنڈ کے ڈسپلے میں دبئی کی بلند ترین عمارت پر کیا گیا ہے جس کے لئے خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔

اس وقت اصالہ یوٹیوب پر مشہور ہیں اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ یوٹیوب پر وی لاگز اور پرینکس کے لیے مشہور ہیں ۔ دوسری جانب یوٹیوب پر ان کے 73 لاکھ سبسکرائبر ہیں اور انسٹا گرام پر بھی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اسی بنا پر یہ جوڑا بے تحاشہ رقم کمارہا ہے۔


اسی لیے انہوں نے 828 میٹر بلند برج خلیفہ کے عقبی حصے پر اپنے بچے کی جنس کا اعلان کیا جس میں پہلے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا اور اس کے صفر ہونے پر انگریزی میں لکھا نظر آیا کہ ' یہ ایک لڑکا ہے۔' اس کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ہے جسے لاکھوں افراد نے دیکھا ہے۔

برج خلیفہ پر کوئی تشہیری مواد دکھانے کے لیے خطیر رقم دینی پڑتی ہے اور جوڑے نے95 ہزار ڈالرکی رقم ادا کی ہے ، یعنی صرف دس سیکنڈ کے ڈسپلے کے لئے دو کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس پر کئی صارفین نے جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔

تاہم اس پر یوٹیوب کے بعض صارفین نے شدید تنقیدکی ہے۔ بعض افراد نے سے امیروں کے چونچلےقرار دیا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا شام میں لوگ شدید تکلیف میں ہیں اور ان کی مدد کرنے کی بجائے فضول کاموں پر خرچ کی جارہی ہے۔

ایک اور صارف نے کہا ہے کہ شامی لوگ بھوکے مررہے ہیں۔ انہیں طبی مدد، دودھ، اور غذا کی ضرورت ہے اور جبکہ ایک شامی نے اپنے بچے کی جنس ظاہر کرنے پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں